دبئی میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ حکام کی ملاقات

کوشش کر رہے ہیں کہ پاکستان اور بھارت دو طرفہ سیریز بھی کھیلیں، چیئرمین پی سی بی

ملاقات میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے فوٹو: فائل

دبئی میں پاکستان اور بھارت کے کرکٹ بورڈ حکام کی ملاقات ہوئی ہے جس میں پاک بھارت سیریز کے حوالے سے معاملات زیر بحث آئے۔

ایشیا کپ کے موقع پر دبئی میں ہونے والی ملاقات میں پاکستان کی جانب سے چیئرمین پی سی بی احسان مانی اور سبحان احمد جبکہ بھارتی حکام میں امیتابھ چوہدری اور راہول جوہری شامل تھے۔ ملاقات میں پاک بھارت سیریز پر آئی سی سی میں کیس بھی زیر بحث آیا جب کہ ایشین کرکٹ کونسل کے اگلے اجلاس پر بھی بات چیت کی گئی جو کہ لاہور میں ہونے کا امکان ہے۔


یہ بھی پڑھیں: پاکستان سے ٹیسٹ سیریز؛ آسٹریلوی ٹیم کی دبئی میں پریکٹس

بعدازاں چیئرمین پی سی بی احسان مانی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ کوشش کررہےہیں کہ پاکستان اوربھارت دو طرفہ سیریز کھیلیں، دونوں ممالک کےدرمیان بورڈ کی سطح پرکوئی اختلاف نہیں تاہم سیاسی سطح پردونوں ممالک کوقریب آنےکی ضرورت ہے۔

احسان مانی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت مختلف ٹورنامنٹس میں مدمقابل ہوتے ہیں، چیمپینز ٹرافی اور ایشیا کپ میں بھی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں ، لیکن خواہش ہے کہ دو طرفہ سیریز بھی ہونی چاہیے۔
Load Next Story