ورلڈ کپ 2019ٹیموں کی کوالیفکیشن کا معیار تبدیل
مقررہ وقت تک ٹاپ8میں جگہ نہ بنانے والوں کوکوالیفائنگ مرحلے سے گزرنا ہوگا
بنگلہ دیش اور زمبابوے کیلیے ورلڈ کپ 2019 میں شرکت کا راستہ دشوار ہوگیا، مقررہ وقت تک ٹاپ 8 ٹیموں میں جگہ نہ بنانے پر کوالیفائنگ مرحلے سے گزرنا ہوگا۔
نئے رینکنگ سسٹم کی پہلی 8 ٹیمیں میگا ایونٹ میں براہ راست کھیلنے کا پروانہ پائیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 2019 کیلیے ٹیموں کی کوالیفکیشن کا معیار تبدیل کردیا گیا، یہ ٹورنامنٹ 12 کے بجائے صرف 10 ٹیموں پر مشتمل ہوگا،اس میں بھی رینکنگ میں ٹاپ 10 کے بجائے صرف ابتدائی8 نمبرز پر موجود ٹیموں کو براہ راست انٹری ملے گی، باقی دو پوزیشنز کیلیے کوالیفائنگ ٹورنامنٹ منعقد کیا جائیگا۔ ون ڈے کیلیے رینکنگ کا بھی نیا سسٹم بنایا گیا ہے، نئے طریقہ کار کے تحت ہر ملک کو یکم مئی 2014 سے 31 مارچ 2018 تک کم سے کم 24 مکمل ون ڈے میچز کھیلنا ہونگے۔
اس کوالیفائنگ دورانیے میں موسم یا کسی اور وجہ سے ختم ہونے والے میچز کا شمار نہیں ہوگا، البتہ اگر کوئی سیریز اپریل 2018 میں بھی شیڈول ہوئی تو اسے شامل کرلیا جائیگا۔ ٹیسٹ میچز کھیلنے والے ممالک کیلیے کوالیفکیشن دورانیہ 3 برس اور 11 ماہ پر مشتمل ہے، اس دوران جو ٹیمیں رینکنگ میں ابتدائی8 نمبرز پر رہیں تو براہ راست میگا ایونٹ کھیلنے کی حقدار قرار پائینگی، البتہ نویں سے 12 ویں پوزیشن تک کی سائیڈز جون اور دسمبر 2018 کے دوران ایک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ میں حصہ لیں گی، اس میں مجموعی طور پر 8 ٹیمیں شریک ہونگی، باقی چارکا تعلق ورلڈ کرکٹ لیگ چیمپئن شپ سے ہوگا، کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کی ٹاپ دو ٹیمیں ورلڈ کپ کھیلنے کی اہل ہونگی۔