شام میں داعش سے تعلق کے شبہ میں برطانوی ڈاکٹر گرفتار

ملزم 4 سال سے شام میں مقیم ہے اور داعش کے علاقے میں موجود اسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کرتا تھا۔

ملزم داعش کے علاقے میں موجود اسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کرتا تھا۔ فوٹو:فائل

شام میں شدت پسند تنظیم داعش سے تعلق کے الزام میں برطانوی ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔

شام کے جنوبی صوبہ دیر الزور میں کرد فورسز نے داعش سے تعلق کے شبہ میں برطانوی شہری کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کی شناخت انور میاں کے نام سے ہوئی جس کا تعلق برطانیہ کے شہر برمنگھم سے ہے۔


زیر حراست انور میاں کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جس میں ملزم نے بتایا کہ وہ 4 سال سے شام میں مقیم ہے اور داعش کے زیر انتظام علاقے میں واقع اسپتالوں میں زخمیوں کا علاج کرتا تھا۔ ملزم کو شمالی شام میں امریکی افواج کے زیر کنٹرول جیل میں قید رکھا گیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شام میں داعش سے تعلق کے الزام میں کم از کم مزید تین برطانوی شہری امریکی و کرد افواج کی حراست میں موجود ہیں۔ ان میں لندن کے دو رہائشی شفی الشیخ اور سکندر شامل ہیں جن کی گرفتاری جنوری میں عمل میں آئی۔
Load Next Story