پاک بھارت جنگ کا سوچنا بھی بے وقوفی ہے فواد چوہدری
بھارت کو پاکستان کیساتھ مذاکرات پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا، وزیر اطلاعات کا بھارتی اخبار کو انٹرویو
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ کا سوچنا بھی بے وقوفی ہے اور بھارتی حکومت کو مذاکرات پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا۔
بھارتی اخبار کو دیے گئے انٹرویو میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر مذاکرات کے لیے تیار ہے، تاہم بھارت کو پاکستان سے مذاکرات پر واضح فیصلہ کرنا ہوگا جب کہ جنگ اور دشمنی کسی مسئلے کا حل نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ کے لئے ہمہ وقت تیار ہیں، ترجمان پاک فوج
فواد چوہدری نے کہا کہ مسائل کے حل کا ایک راستہ جنگ ہے، لیکن دونوں ملک ایٹمی طاقت ہیں اس لیے جنگ کے بارے میں سوچنا بھی بے وقوفی ہے، دوسرا راستہ مذاکرات کا ہے جہاں بیٹھ کر مسائل کا حل نکالا جا سکتا ہے۔
فواد چوہدری نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اصل مسئلہ کشمیر کا ہے، بھارتی سیاست دان پاکستان مخالف نعرے لگا کر انتخابات میں فائدہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بلوچستان میں بھارتی دہشت گردی پر تشویش ہے، جاسوس کلبھوشن یادیو کی گرفتاری پاکستان میں بھارتی مداخلت کا ثبوت ہے۔
اس خبر کو بھی پڑھیں : پاکستان کو جواب دینے کا وقت آگیا، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان اور بھارت نے گزشتہ 70 سالوں میں 3 جنگیں لڑی ہیں اور ہم اپنے ہمسائے نہیں بدل سکے لہذا اب بھارت نے فیصلہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ہر چیز کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھرانا صحیح نہیں، بھارت کو بھی اپنی غلطیاں درست کرنا ہوں گی۔