کراچی فائرنگ تشدد متحدہ کے کارکن سمیت 7افراد قتل
نارتھ ناظم آباداورلسبیلہ پل سے لاشیں ملیں،سائٹ، مشرف کالونی، پرانا حاجی کیمپ پر ہلاکتیں
شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ ،تشدد،متحدہ کے کارکن سمیت 7افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
سائٹ اے کے علاقے شاہوانی محلہ ملنگ ہوٹل کے قریب فائرنگ سے 30 سالہ آصف ہلاک ہوگیا، ایس ایچ او سائٹ اے سیکشن طفیل احمد نے بتایا کہ مقتول کا نواب زادہ نامی شخص سے چائے کے ہوٹل پر جھگڑا ہوا تھا جس نے فائرنگ کر کے اسے قتل کر دیا اور فرار ہوگیا، مقتول پٹھان کالونی کا رہائشی اور آبائی تعلق بونیر سے تھا، مقتول منشیات فروش گروپ سے منسلک تھا مقتول کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔ موچکو کے علاقے مشرف کالونی سیکٹر 10میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 45 سالہ بابر صدیق ہلاک ہوگیا ، ایس ایچ او حاجی لیاقت کا کہنا ہے کہ مقتول فائر بریگیڈ کا ملازم تھا جسے فون کر کے کسی نے گھر سے باہر بلایا اور فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا، پولیس واقعہ کو دشمنی کا شاخسانہ قرار دے رہی ہے۔
نیپئر کے علاقے پرانا حاجی کیمپ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے 42 سالہ گل رحمٰن ہلاک اور30 سالہ سعید الرحمٰن زخمی ہوگیا، ملزمان فرار ہوگئے، ایس ایچ او فصیح الزمان نے بتایا کہ ہلاک و زخمی لائٹ ہاؤس لنڈا بازار میں پرانے کپڑے فروخت کرتے تھے اور اپنی رہائش گاہ کے باہر بیٹھے تھے کہ نامعلوم ملزمان کی فائرنگ کا نشانہ بن گئے، واردات بھتہ خوری کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے تاہم زخمی شخص کے بیان کے بعد ہی صورتحال واضح ہو سکے گی۔ نارتھ ناظم آباد کے علاقے بلاک R میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 25 سالہ خان سعید ولد حضرت سعید ہلاک ہوگیا، ایس ایچ او شارع نور جہاں غلام نبی آفریدی نے ایکسپریس کو بتایا کہ مقتول کا چال چلن ٹھیک نہیں تھا، اہل خانہ نے اسے گزشتہ ایک ہفتے سے گھر سے نکالا ہوا تھا۔
انھوں نے شبہ ظاہر کیا کہ مقتول کو اس کے ساتھیوں نے ہی فائرنگ کرکے ہلاک کیا اور لاش یہاں پھینک کر فرار ہوگئے۔ رضویہ کے علاقے میں لسبیلہ پل کے نیچے سے لاش ملی ہے، ایس ایچ او رضویہ نوید ناصر کے مطابق مقتول کی شناخت 40 سالہ وحید لطیف عرف اللہ دتہ ولد محمد لطیف کے نام سے ہوئی ہے جیب سے ملنے والے کارڈ کے مطابق مقتول پنجاب کے مقامی اخبار افکار جہاں کا بیورو چیف تھا، نامعلوم ملزمان نے اغوا کرنے کے بعد اسے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور سر پر گولی مار کر ہلاک کردیا شناخت چھپانے کی غرض سے چہرہ بھی جلادیا گیا، ہاتھ پشت پر باندھے گئے اور آنکھوں پر پٹی باندھ کر لاش پل کے نیچے پھینک دی گئی، کارڈ پر مقتول کا ایڈریس بھی پنجاب کا درج ہے۔نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں 35 سالہ فرقان ولد سلطان، لی مارکیٹ تانگہ اسٹینڈ کے قریب 3 سالہ بلال ولد ابراہیم، لیاقت آباد چونا ڈپو کے قریب 30 سالہ شمس اور سائٹ ایریا میں حبیب بینک چورنگی کے قریب 40 سالہ امیر خان زخمی ہوگیا۔ لاشوں اور زخمیوں کو سول، جناح اور عباسی شہید اسپتال لایا گیا۔
موچکو کے علاقے مشرف کالونی میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والا بابر متحدہ قومی موومنٹ کا کارکن تھا جبکہ یوسف پلازہ تھانے کے علاقے فیڈرل بی ایریا بلاک 16 انار کلی بازار میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے عادل نامی شخص ہاتھ پر گولی لگنے سے زخی ہوگیا ۔ رات گئے ملنے والی اطلاعات کے مطابق لیاری اور ناظم آباد سے 2 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں جن کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی۔