ثنااللہ زہری کو وزیراعظم کا مشیر بنانے کا فیصلہ

ثنااللہ زہری کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن5جون کو نوازشریف کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد جاری کیا جائے گا

ثنااللہ زہری کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن5جون کو نوازشریف کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد جاری کیا جائے گا فوٹو: این این آئی

نامزد وزیراعظم نواز شریف نے مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صدر سردار ثنااللہ زہری کو وزیراعظم کا مشیر بنانے کافیصلہ کیا ہے۔


ان کی تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن5جون کو نوازشریف کے وزارت عظمیٰ کا حلف اٹھانے کے بعد جاری کیا جائے گا ۔ سردار ثنااللہ زہری بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے امیدوار تھے۔ ن لیگ کے ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں نیشنل پارٹی کے ڈاکٹر عبدالمالک کو وزیراعلیٰ بنانے کے فیصلے کے بعد نوازشریف نے سردار ثنا اللہ زہری کو وزیراعظم کا مشیر بنانے کا فیصلہ پارٹی کے سینئر رہنماؤں سے مشاورت کے بعد کیا۔

Recommended Stories

Load Next Story