قومی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرینگے بلاول
جمہوریت کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے، بلاول کا امین فہیم کو ٹیلی فون
پاکستان پیپلز پارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی قومی اسمبلی میں بھرپور اپوزیشن کا کردار ادا کرے گی اور جمہوریت کے استحکام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔
وہ پیر کو ٹیلی فون پر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما مخدوم امین فہیم ، وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور دیگر سے گفتگو کررہے تھے۔
پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے ان رہنمائوں سے ملکی، سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی امور پر بتادلہ خیال کیا۔ بلاول بھٹو زرداری نے تمام منتخب ارکان اسمبلی کو ہدایت کی ہے کہ وہ عوام سے رابطوں میں رہیں اور ہفتے میں کم از کم 2 روز اپنے حلقوں میں عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے موجود رہیں۔