ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کیخلاف کارروائی کافیصلہ
قیمتوں میں بے جا اضافہ پرکارروائی کیلیے وزیراعظم کی ہدایت پرجوائنٹ انسپکشن ٹیم بنادی گئی
وفاقی حکومت نے ایل پی جی کی قیمتوں میںبے جااضافہ پرایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کے خلاف سخت کارروائی کافیصلہ کیاہے،وزیراعظم کے حکم پرجوائنٹ انسپکشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ٹیم ایسی کمپنیوں کے خلاف رپورٹ تیار کرے گی جو ناجائزمنافع خوری میں ملوث ہیں،ایسی کمپنیوں کاپلانٹ سیل اورکوٹا منسوخ کردیاجائے گا۔
وزارت پٹرولیم کے حکام کے مطابق اوگرا کی جانب سے عالمی مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت میں کمی کے باعث ایل پی جی 27 روپے کلوسستی کانوٹیفکیشن جاری کیاگیاتاہم 85 میںسے بیشترایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں نے اوگرا نوٹیفکیشن کے باوجود قیمتیں کم نہیںکیں اور اربوں روپے غریب عوام کی جیبوں سے نکالئے۔وزیراعظم کے حکم پر تشکیل دی گئی جوائنٹ انسپکشن ٹیم ناجائزمنافع خوری میں ملوث کمپنیوں کے خلاف کاروائی کرے گی اور رپورٹ وزیر اعظم کو پیش کی جائے گی انسپکشن ٹیم وزارت پٹرولیم اور اوگرا افسران پر مشتمل ہے ٹیم نے کام شروع کردیا ہے ۔