ڈرون حملوں کے مخالف اب نیٹوقافلے کیوں نہیں روکتے حاجی عدیل
سوات میں پاکستانی پرچم لہرانے کی سزاملی ، سونامی کومنصوبے کے تحت جتوایا گیا۔
عوامی نیشنل پارٹی کے سینئر نائب صدر سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ ڈرون حملوں کی مخالفت کرنے والے اب امریکا و نیٹوکے قافلے کیوں نہیں روکتے۔
خیبرپختونخوا سے روز امریکا اور نیٹو کے قافلے گزررہے ہیں۔ اے این پی کو سوات میں پاکستان کا جھنڈا لہرانے کی سزا ملی۔ 5 سال میں 9نئی یونیورسٹیاں بنائیں، 84ارب روپے کے بجٹ کو 250ارب روپے تک پہنچایا۔ وہ پیر کو پارلیمینٹ ہائوس کے باہرمیڈیا سے خصوصی گفتگو کررہے تھے ۔ انھوں نے کہا کہ پہلے تو عمران خان اور تحریک انصاف کے دیگر رہنما امریکا و نیٹو کے قافلوں کو روکنے کی دھمکیاں دیتے نہیں تھکتے تھے مگر جب سے خیبرپختونخوا میں انھوں نے حکومت سنبھالی ہے، امریکہ ونیٹو کے قافلوں کے روکنے کے دعوے دم توڑ گئے ہیں ۔
ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ اے این پی کا یہ جرم ہے کہ ہم نے سوات کو دوبارہ پاکستان کا حصہ بنایا اور آج وہاں پورے پاکستان سے لوگ چھٹیاں منانے جاتے ہیں ۔ انھوں نے کہا کہ سونامی تو لاہور سے چلا تھا مگر انھیں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خیبرپختونخوا کے 2اضلاع پشاور اور سوات سے جتوایا گیا ۔ ایک اور سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی نے گزشتہ 5سال کے دوران تعلیم پر سالانہ 6فیصد بجٹ خرچ کیا جبکہ صوبے میں 9نئی یونیورسٹیاں قائم کیںحالانکہ گزشتہ 60برس میں خیبرپختونخوا میں 8 یونیورسٹیاں بنائی گئیں۔ انھوں نے کہا کہ صوبے کا 84ارب روپے کا بجٹ بڑھا کر 250ارب روپے تک پہنچایا ۔