اگست میں پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں 38 فیصد کمی
اگست 2017 کے1.46 کے مقابلے میں 9لاکھ 12 ہزارملین ٹن کی درآمدات ہوئیں
گذشتہ ماہ کے دوران ملک میں مختلف پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات میں مجموعی طورپر38 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
خام تیل کی درآمدات میں اس عرصے کے دوران 6 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ ادارہ شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمارکے مطابق اگست 2018 میں پاکستان نے 9لاکھ 12 ہزار370ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کیں جو پیوستہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلے میں 38 فیصدکم ہے۔اگست 2017 کے دوران پاکستان نے 1.46 ملین ٹن پٹرولیم مصنوعات درآمدات کی تھیں۔
اعداد وشمارکے مطابق اگست 2018 میں پاکستان نے 9 لاکھ 48 ہزار 787 بیرل خام تیل درآمد کی جو مالی سال 2017-18 کے اسی عرصے کے مقابلے میں 6 فیصد کم ہے۔اگست 2017 میں پاکستان میں ایک ملین ٹن خام تیل کی برآمدات ریکارڈ کی گئی تھیں۔ اعدادوشمارکے مطابق اس عرصے میں پٹرولیم مصنوعات (خام وصاف شدہ) کی برآمدات میں اگست کے دوران 6 گنا اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔اگست 2018 کے دوران پاکستان سے 58.4ملین ڈالر لاگت کی پٹرولیم مصنوعات (خام وصاف شدہ) کی برآمدات ہوئی۔