ٹیم کی شکست پر پاکستانی شائقین مایوس

اگر مقابلہ کرکے ہارتے تو کوئی غم نہ ہوتا، شائقین

اگر مقابلہ کرکے ہارتے تو کوئی غم نہ ہوتا، شائقین: فوٹو: فائل

ایشیا کپ کے سپرفور راؤنڈ میں پاکستان کی بھارت کے ہاتھوں شکست پر شائقین کرکٹ بھڑک اٹھے اور اسے کھلاڑیوں میں اعتماد کی کمی اور دباؤ کا نتیجہ قرار دیا۔


بحریہ ٹاون میں لگائی جانے والی دیوہیکل اسکرین پر روایتی حریفوں کے درمیان میچ کو دیکھنے کے لیے آنے والے افراد نے پاکستان کی ہار پرسخت مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فتح اور ناکامی کھیل کا حصہ ہوتی ہے لیکن اگر مقابلہ کرکے ہارتے تو کوئی غم نہ ہوتا۔

پاکستان کی جانب سے شعیب ملک کے سوا کوئی بیٹسمین امیدوں پر پورا نہیں اترا جبکہ پاکستان کی طرف سے بولنگ کے شعبے میں بھی نا قص کارکردگی کا مظاہرہ کیا گیا، کچھ افراد کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد قیادت کی زمہ داری کی وجہ سے اپنی بیٹنگ پر درست انداز میں توجہ نہیں دے پارہے۔
Load Next Story