فاتح قومی ڈیف ٹیم کا واپسی پرشانداراستقبال
کھلاڑیوں کو ملازمت کیساتھ انعامات بھی دیے جائیں، ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن
KARACHI:
سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی ڈیف سیریز کی فاتح قومی ڈیف ٹیم وطن واپس پہنچ گئی۔
لاہور ایئر پورٹ پر کھلاڑیوں کا شاندار استقبال کیا گیا، کھلاڑیوں اور آفیشلز کو پھولوں کے ہار پہنائے گئے، بعد ازاں قومی ڈیف ٹیم کو پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے ہیڈ کوارٹرز لایا گیا جہاں سابق چیئرمین ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن رانا حبیب الرحمان، صدر سلمان ظہیر، سینئر نائب صدر اشتیاق احمد، جنرل سیکریٹری عطاالرحمان، کپتان قمر نوید اور ہیڈ کوچ عمر فیاض نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت اور پاکستان کرکٹ بورڈ سے مطالبہ کیاکہ ڈیف ٹیم کے کھلاڑی تعلیم یافتہ مگر بے روزگار ہیں۔
انھیں ملازمت کیساتھ سیریز میں کامیابی پر انعامات سے بھی نوازا جائے، پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین رانا حبیب الرحمان نے کہا کہ ڈیف کھلاڑیوں کو سینٹرل کنٹریکٹ میں ماہانہ 10ہزار روپے دیے جاتے ہیں جنھیں کم از کم 25 ہزار کیا جائے کیونکہ ڈیف ٹیم کے کھلاڑی پڑھے لکھے ہونے کیساتھ بیروزگار بھی ہیں، پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر سلمان ظہیر کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں نے ڈھاکہ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف بنگلہ دیش کو بلکہ بھارتی ٹیم کو بھی دو مرتبہ شکست سے دوچار کیا، ہمارا اگلا ہدف نومبر میں بھارت میں کھیلا جانے والے ڈیف عالمی کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ہے۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور چیئرمین پی سی بی احسان مانی سے اپیل ہے کہ وہ کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ان کے اعزاز میں تقریب منعقد کرکے انعامات سے نوازیں، پاکستان ڈیف ٹیم کے کپتان قمر نوید کا کہنا تھا کہ دورۂ بنگلہ دیش میں جتنی عزت ملی اس پر اللہ تعالٰی کے شکر گزار ہیں، اگلا ہدف ورلڈ کپ ہے۔
جس کے لیے بھرپور تیاری کے ساتھ جائیں گے، پاکستان ڈیف ٹیم کے ہیڈ کوچ عمر فیاض کا کہنا تھا کہ اپنی ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، 13 سال سے پاکستان ڈیف ٹیم کو ایک بھی سیریز میں شکست نہیں ہوئی، ڈھاکہ میں کھیلی جانے والی 3 ملکی سیریز میں نئے کھلاڑیوں کو آزمایا گیا ہے، ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے ہمارے کھلاڑی نارمل کھلاڑیوں کی طرح اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں، بھارت میں ہونے والے عالمی ڈیف کپ ٹورنامنٹ میں بھی اچھی تیاری کے ساتھ جائیں گے۔