انڈرگریجویٹ ڈگری میں ڈاکٹرلکھنے پرایچ ای سی برہم
ایسے بی ایس لیول پروگرام خلاف قواعد قرار،یونیورسٹیوں کو بند کرنے کا حکم
ہائرایجوکیشن کمیشن نے متعددملکی جامعات کی جانب سے انڈر گریجویٹ لیول کی ڈگری میں ڈاکٹر لکھنے جیسے اقدامات پر شدید تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے ایسے بی ایس لیول کے پروگراموں کوقواعد کیخلاف قراردیدیا ہے جبکہ بیچلر لیول پر''ڈاکٹر'' تیار کرنے والی جامعات کوحکم دیاہے کہ وہ مذکورہ پروگراموں کو فی الفور بند کردیں بصورت دیگرسخت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔
روزنامہ ایکسپریس کو دستیاب ہائرایجوکیشن کمیشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسرڈاکٹر ارشد علی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہاگیاہے کہ ہائرایجوکیشن کمیشن نے اپنی بہترین پالیسیوں کی بدولت پاکستان میںاعلیٰ تعلیمی سیکٹر کو بہتری کی جانب گامزن کردیاہے تاہم ایچ ای سی حکام کے مشاہدے میں یہ بات آئی ہے کہ بعض جامعات انڈر گریجویٹ پروگراموں میں بھی ڈاکٹر کی ڈگری کے نام سے پروگرام شروع کرائے ہوئے ہیں جو کہ قومی نصاب جائزہ کمیٹی سے منظورشدہ نہیں ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ بعض جامعات ''ڈاکٹر آف ڈائیٹیٹس اینڈ نیوٹریشنل سائنسز''،''ڈاکٹر آف آپٹومیٹری''،''ڈاکٹر آف میڈیکل لیبارٹری سائنسز'' جبک بعض جامعات نے تو ''میڈیکل امیجنگ ڈاکٹر'' جیسے ناموں سے پروگرام شروع کرارکھے ہیں۔
نوٹیفکیشن میں کہا گیاہے کہ ایسی جامعات کو سختی سے ہدایت کی جاتی ہے کہ مذکورہ پروگراموں میں مزید داخلہ فوری طورپر بند کردیے جائیں جبکہ اس حوالے سے مختلف والدین اور طلبانے ایچ ای سی سے وضاحت بھی مانگی ہے ،ایچ ای سی نے صرف ڈاکٹر آف فزیکل تھراپی کے عنوان پر 5 سالہ ڈگری پروگرام کی اجازت دے رکھی ہے۔
مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور جامعات کی مشترکہ ذمے داری ہے کہ وہ معیاری تعلیم فراہم کرتے ہوئے طلبا کے حقوق کا تحفظ کریں۔