نگراں حکومت کی جانب سے کئے گئے تبادلے اور تقرریاں کالعدم قرار

سپریم کورٹ نے سیکریٹری اسٹیلبشمنٹ سمیت تمام سیکریٹریز کو کل تک تفصیلات جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کے خواجہ آصف نے نگراں حکومت کی جانب سے کئے گئے تبادلوں اور تقرریوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی. فوٹو: فائل

سپریم کورٹ نے نگراں حکومت کی جانب سے کئے گئے تبادلے اور تقرریاں کالعدم قرار دے دیئے ہیں ۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے اپنے حکم میں کہا کہ نگراں حکومت ایسے اقدامات نہیں کرسکتی جو پالیسی کے خلاف ہوں, عدالت نے سیکریٹری اسٹیلبشمنٹ، سیکریٹری کابینہ سمیت تمام سیکریٹریز کو کل تک کئے گئے تبادلوں اور تقرریوں سے متعلق تفصیلات جمع کرانے کا بھی حکم دیا، سپریم کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی تقرری سے متعلق سیکرٹری قانون اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے نگراں حکومت کی جانب سے کئے گئے تبادلوں اور تقرریوں کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جبکہ چیف جسٹس نے ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل پاکستان کے سربراہ عادل گیلانی کی جانب سے لکھے گئے خط پر وفاقی محتسب سلمان فاروقی کی تقرری کا نوٹس لیا تھا۔
Load Next Story