ایشیئن ہاکی چیمپیئنزٹرافی کی تیاریوں کے لئے 31 کھلاڑیوں کا اعلان
ہاکی کیمپ کل سےلاہورمیں شروع ہوگا
ایشیئن ہاکی چیمپیئنز ٹرافی کی تیاریوں کے لئے 31 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیئن ہاکی چیمپیئنزٹرافی کی تیاریوں کے لئے 31 کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ کمبل چوری کیس میں مبینہ ملوث تینوں پلیئرزسمیت ایشین گیمز کا حصہ بننے والے تمام کھلاڑی سلیکٹرز کا اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق قومی کپتان رضوان سینئر، راشد محمود اور شفقت رسول انٹرنیشنل لیگ کی وجہ سے کیمپ کے ابتدائی مرحلہ میں دستیاب نہیں ہوں گے، اولیمپئن محمد زبیر کی 4 سال کے بعد واپسی ہوئی ہے، سران بن قمر اور ذیشان بخاری سمیت متعدد جونیئر کھلاڑیوں کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ پی ایچ ایف کی سلیکشن کمیٹی کی طرف سے منتخب کھلاڑیوں کو منگل کی شام نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
کیمپ کا حصہ بننے والے کھلاڑیوں میں عمران بٹ، مظہر عباس،امجد علی،محمد عرفان سینئر،راشد محمود،علیم بلال، عماد شکیل بٹ، مبشر علی، تصورعباس، رضوان جونئیر، رضوان سینئر، توثیق ارشد، علی شان، عمر بھٹہ، ابوبکر محمود، شفقت رسول، اظفر یعقوب، محمد عتیق، ارسلان قادر، اعجاز احمد،رانا سہیل،عرفان جونیئر، محمد دلبر،فیصل قادر، ایم رضوان،عاطف مشتاق،رضوان علی،محمد زبیر، ساران بن قمر، منیب الرحمن اورسید ذیشان بخاری شامل ہیں۔
واضح رہے کہ ایشین چیمپئن ٹرافی آئندہ ماہ اومان میں کھیلی جائے گی۔