ایم کیوایم کی لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کیلئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست
حال ہی میں ایم کیوایم کے فہیم ریاض، آفتاب عالم اورایازحسن سمیت 9 کارکنوں کواغواکرکےغائب کردیا گیا،درخواست میں مؤقف
ایم کیوایم نے اپنے9 لاپتہ کارکنوں کی بازیابی کے لئے سندھ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔
ڈاکٹر فاروق ستارنے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست دائرکی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ حال ہی میں ایم کیوایم کے فہیم ریاض، آفتاب عالم اورایازحسن سمیت 9 کارکنوں کواغواکر کے غائب کردیا گیا، ان کارکنوں کو نہ تو کسی سرکاری ایجنسی کے اہلکاروں نے گرفتارکیا نہ انہیں کسی عدالت میں پیش کیا گیا ہے، درخواست میں کارکنوں کے اغوا کوایم کیوایم کے خلاف سازش قراردیا گیا ہے۔