اسلام اباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے ملازمین کاحاضری لگا کرغائب ہونے کا انکشاف

پی آئی اے کونجی کمپنی کے ملازمین سے کام کرانے کے عوض ماہانہ ایک کروڑروپے سے زائد رقم خرچ کرنا پڑرہی ہے

کچھ ملازمین کے بارے میں ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں جس پرانکوائری کررہے ہیں، حکام: فوٹو: فائل

اسلام آباد ایئرپورٹ پرپی آئی اے کے افسران وملازمین کے ڈیوٹی پرنہ جانے اورحاضری لگا کرغائب ہونے کا انکشاف کیا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوزکو ملنے والی دستاویزات کے مطابق اسلام اباد ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے بعض افسران اور ملازمین کئی ماہ سے ڈیوٹی پرنہیں جارہے بلکہ عملے کی ملی بھگت سے راولپنڈی صدر بازار بکنگ آفس میں ہی ہنڈ پنچ مشین پر حاضری لگا لیتے ہیں ۔ اسی طرح روزانہ کی بنیاد پر کام کرنے والے 25 سے 30 ملازم بھی یہی کام کررہے ہیں کہ ڈیوٹی پر نہیں جاتے جس کی وجہ سے پی آئی اے کوگراؤنڈ ہنڈلنگ کے کام کے لیے ایک نجی کمپنی کے ملازمین کے زریعے ڈیوٹی کرانا مجبوری بن چکا ہے۔


اسلام اباد ایئرپورٹ کے جی ایم سمیت دیگر انتظامیہ کے افسران بھی ان کے آگے بے بس دیکھاہی دیتے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کونجی کمپنی کے ملازمین سے کام کرانے کے عوض ماہانہ ایک کروڑ روپے سے زائد رقم خرچ کرنا پڑرہی ہے جبکہ ڈیوٹی پر نہ آنے والے ملازمین گھربھیٹے تنخواہوں سمیت دیگر مراعات بھی وصول کر رہے ہیں۔

دوسری جانب اس سلسلے میں پی آئی اے حکام سے بات کی گی تو ان کا کہنا تھا کہ کچھ ملازمین کے بارے میں ایسی شکایات موصول ہوئی ہیں جس پرانکوائری کررہے ہیں۔
Load Next Story