بھارت کی آبی جارحیت دریاؤں میں سیلابی پانی چھوڑ دیا
سیالکوٹ میں چہور کے مقام پر نالہ ڈیک میں طغیانی سے کئی دیہات زیر آب آگئے
بھارت نے آبی جارحیت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دریائے ستلج، راوی اور چناب میں سیلابی پانی چھوڑدیا۔
بھارت نے دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی چھوڑ دیا، جس کے بعد دریاؤں میں پانی کی سطح بلند ہونے لگی جب کہ سیالکوٹ میں چہور کے مقام پر نالہ ڈیک میں طغیانی سے کئی دیہات زیر آب آگئے جب کہ شکر گڑھ میں نالہ بئی میں طغیانی کے بعد سیکڑوں ایکڑ فصل زیر آب آگئی۔
دوسری جانب فلڈ کنٹرول روم کا کہنا ہے کہ ہیڈ مرالہ پر دریائے چناب میں اس وقت پانی معمول کے مطابق بہہ رہا ہے، دریائے جموں توی میں نچلے درجے کا سیلاب ہے جب کہ کنگرہ کے مقام پر نالہ ڈیک میں درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔
ڈائریکٹرپراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے مطابق دریائے راوی اورستلج میں پانی کی صورتحال معمول پرہے جب کہ دریائے چناب میں بھارت میں جموں توی کے مقام پرگزشتہ رات پانی کی سطح بلند ہوئی۔ وزارت پانی و بجلی کا کہنا ہے کہ ریلا پاکستان میں داخل ہوگیا ہے مگر خطرے کی کوئی بات نہیں سندھ طاس کمیشن نے متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی ہے۔
ذرائع وزارت پانی وبجلی نے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے فیروز پورہیڈ ورکس کے گیٹ کھولنے کے بعد۔ دریاوں میں قصور، نارووال اور مرالہ سیالکوٹ کے مقامات پر پانی کی سطح بلند ہونا شروع ہوگئی ہے۔
دوسری جانب انڈس واٹر کمیشن کے مطابق بھارت نے پاکستان کو پیشگی اطلاع نہیں دی، دونوں ممالک کے درمیان ستلج میں 50، راوی میں 30 ہزارکیوسک پانی چھوڑنے پر اطلاع کا معاہدہ ہے۔