پی سی او ججز کی الٹی گنتی شروع ہوچکی شرجیل میمن
پی پی اورن لیگ سے متعلق فیصلوں میں عدلیہ کادہرامعیارکیوں ہے ،وزیراطلاعات سندھ
سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پی سی او ججز کی اب الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،اگر ججز میں اخلاقی جرات ہے تو وہ سینیٹر فیصل رضا عابدی کی چارج شیٹ کا جواب دیں، ہم عدلیہ کا احترام کرتے ہیں لیکن ہماری بدقسمتی ہے کہ ہمارے ملک کے چیف جسٹس نے بھی پی سی او کے تحت حلف اٹھایا ہے، انھوں نے 73 ججز کو محض پی سی او کے تحت ہٹایا لیکن وہ خود بیٹھے ہیں، قیادت اشارہ کرے تو عوام دما دم مست قلندر کرنے والے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے میڈیا سیل میں دی گئی افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، تقریب میں اسپیکر سندھ اسمبلی نثارکھوڑو، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، صوبائی وزراء دیا رام ایسرانی، ڈاکٹر موہن لال، صوبائی مشیر اور مسلم لیگ ق سندھ کے جنرل سیکریٹری حلیم عادل شیخ، سینیٹر سعید غنی، سینیٹر عاجز دھامرہ، پیپلز پارٹی سندھ کے سیکریٹری اطلاعات وقار مہدی سمیت دیگر رہنما بھی موجود تھے۔
صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ وطن عزیزکی یہ بدقسمتی ہے کہ یہاں پی سی اوججزعوام پرمسلط ہیں اوروہ عوامی حکومت کے خلاف غیرآئینی فیصلے دے رہے ہیں ،ہم تصادم کے اس راستے پرنہیں چلیں گے جس راستے پرپی سی اوججزہمیں چلاناچاہتے ہیں ،خداراایسے ججزخودکوپاکستان کامالک نہ سمجھیں، پیپلزپارٹی اورنوازلیگ سے متعلق فیصلوں میں عدلیہ کادہرامعیارکیوں ہے ؟ اعلیٰ عدالتوں نے کبھی بھی پیپلز پارٹی کوانصاف فراہم نہیں کیا اس لیے اب ہم مقدمہ عوام کی عدالت میں لے جائیں گے کیونکہ عوام سب سے بڑے جج ہوتے ہیں۔
اس موقع پر نثارکھوڑو نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ رات کے اندھیرے میں کسی کو اقتدار منتقل کرنے نہیں دیں گے،حکومت عوام کی ہے اور عوام نے بحالی جمہوریت کے لیے قربانیاں دی ہیں۔دیا رام ایسرانی نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ اقلیتوں کو ان کے حقوق دلائے ہیں،جن علاقوں میں ہندوئوں کو ہراساں کرنے کے واقعات ہوئے ہیں وہاں کے منتخب اراکین اور پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ ان کو تحفظ فراہم کریں۔
دریں اثنا میڈیا سیل سے جاری بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ اس بارلندن اولمپکس میں شریف خاندان کوبھیجاجاتاتو وہ کرپشن میں سونے کاتمغہ لے کرآتے،پنجاب میں رشوت خوری اور مال کمانے کی دوڑمیں مسلم لیگ نوازکے لیڈران آپس میں لڑرہے ہیں ، پہلے راناثناء اللہ نے دوست محمدکھوسہ پرکرپشن کے الزامات لگائے اورعابد شیرعلی نے ذوالفقارکھوسہ کے خلاف کرپشن کے ثبوت نوازشریف کو پیش کیے تھے،پنجاب میں ن لیگ کی قیادت ایک دوسرے پرکرپشن کے الزامات لگا رہی ہے۔