ہندوہی نہیں سب کیساتھ زیادتی ہورہی ہے پیر پگارا
ق لیگ کے میر عنایت تالپور، پیر سجاد و دیگر کا فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان۔
پاکستان مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صبغت اللہ شاہ راشدی المعروف پیر پگارا نے کہا ہے کہ ملک کی جو صورتحال ہے اس میں نئے انتخابات نظر نہیں آتے تاہم انتخابات ہوں یا نہ ہوں ملک کا مستقبل اچھا ہوگا۔
یہ بات انھوںنے ٹنڈو محمد خان میں ق لیگ کے سابق رکن قومی اسمبلی میر عنایت علی خان تالپور کی رہائش گاہ پر دعوت افطار سے خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔ پیر پگارا کے ہمراہ فنکشنل لیگ سندھ کے صدر پیر صدر الدین شاہ راشدی، صوبائی جنرل سیکریٹری امتیاز شیخ و دیگر بھی موجود تھے،اس موقع پر تقریب کے میزبان اور ق لیگ کے سابق ایم این اے میر عنایت تالپور، میر علی نواز تالپور، سابق سینئر وزیر میر اعجاز علی تالپور نے اپنے رشتے داروں، دوستوں اور برادری کے افراد کے ہمراہ فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔
پیر پگارا کا کہنا تھا کہ ملک کے حالات بہتری کی طرف کم جا رہے ہیں، دعا ہے کہ حالات بہتر ہو جائیں، وہ پی پی سمیت کسی سیاسی جماعت کی مخالفت میں نہیں نکلے بلکہ ملک کی بھلائی کیلیے نکلے ہیں اور پرانے دوستوں سے ملاقات کر کے انہیں اپنے ساتھ شامل کررہے ہیں، ہم مخالفت کیلیے نہیں، اچھے رشتے بنانے کیلیے نکلے ہیں اور ہمارا نعرہ ہے، یونائیٹڈ سندھ، یونائیٹڈ پاکستان۔ایک سوال کہ کیا انہیں موجودہ حالات میں فوجی بوٹوں کی دھمک سنائی دے رہی ہے، پر پیر پگارا نے جواب دیا کہ جب میں چلتا ہوں تو مجھے اپنے بوٹوں کی دھمک سنائی دیتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ یہاں ہندوئوں کے ساتھ ہی نہیں سب کیساتھ زیادتی ہورہی ہے۔بعد ازاں پیر پگارا ق لیگ کے ڈویژنل صدر پیر سجاد جان سرہندی کی رہائشگاہ سرہندی ہائوس گئے، جہاں پیر سجاد جان سرہندی نے فنکشنل لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔