بھارت سے 2 میچ ہار کر دنیا ختم نہیں ہوگئی شعیب ملک
ہار جیت اپنی جگہ پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہے، شعیب ملک
قومی کرکٹرشعیب ملک کا کہنا ہے کہ بھارت سے 2 میچ ہار کر دنیا ختم نہیں ہوگئی،ایشیا کپ میں کم بیک کریں گے۔
دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے آل راؤنڈر نے کہا کہ پاکستانی کرکٹرز میں صلاحیتوں کی نہیں تجربے کی کمی ہے،کنڈیشنز کو دیکھتے ہوئے حکمت عملی کے مطابق کھیلیں تو بیٹنگ میں استحکام آسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پلیئنگ الیون سے ناخوش چیف سلیکٹر دبئی پہنچ گئے
شعیب ملک نے کہا کہ یواے ای میں پچز300 یا 350 رنز والی نہیں ہیں،ابتدا میں سنبھل کر کھیلا جائے تو بعد میں اسٹروکس کھیلنے کا بھی موقع ملتا ہے، بیٹسمین ہوں یا بولر پلان کے مطابق اپنی ذمہ داری نبھائیں تو فارم میں واپس آسکتے ہیں۔
آل راؤنڈر کا کہنا تھا کہ بھارت کے ہاتھوں دوسرے میچ میں شکست کے بعد ابھی تک اسی ضمن میں بات چیت ہوئی ہے،کھلاڑیوں کا حوصلہ بھی بڑھایا ہے،ٹیم نوجوان کرکٹرز پر مشتمل ہے،کھیلیں گے تو سیکھنے کا موقع ملے گا، ہار جیت اپنی جگہ پاکستان کرکٹ درست سمت میں گامزن ہے۔