تحریک انصاف مک مکا کی سیاست نہیں کرتیزبیر خان
بلدیاتی انتخابات میں حیران کن نتائج دینگے، متحدہ سے رابطے کی خبر افواہ ہے.
تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی صدر زبیر خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف مک مکا کی سیاست نہیں کرتی۔
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کیلیے متحدہ کی حمایت نہیں لیں گے، آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مزید حیران کن نتائج دیں گے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو پریس کلب میں تحریک انصاف لیبر ونگ کے مرکزی عہدیداران کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا، زبیر خان نے کہا کہ تحریک انصاف نے تبدیلی کے جس سفر کا آغاز کیا تھا۔
اس کو ہر صورت مکمل کریں گے، بعض عناصر قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کے لیے متحدہ سے رابطوں کی افواہیں پھیلا رہے ہیں، اس میں کوئی صداقت نہیں، انھوں نے کہا کہ میں عمران خان کی ہدایت پر عوام کو تحریک انصاف کی پالیسی اور ترجیحات سے آگاہ کررہا ہوں، زہرہ شاہد کے قتل میں ملوث ملزمان کا گرفتا نہ ہونا افسوس ناک ہے، انھوں نے کہا کہ انصاف کے حصول کے لیے الیکشن کمیشن اور عدلیہ سمیت تمام آئینی و قانونی اداروں میں آواز بلند کریں گے، ایک سوال کے جواب میں زبیر خان نے اپنے پرویز مشرف کے ساتھ رابطوں اور عمران خان سے اختلافات کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیا۔