شادی ہوتے ہی عامر خان کو گھر داری کی فکر لگ گئی

عمر ڈھلنے اور کسی فائٹ میں چہرہ بگڑنے سے قبل گھر بسانا چاہتا تھا، باکسر

دوستوں کیساتھ پارٹیز نہیں ہونگی (عامر)جس سے محبت کی اسی کی ہوگئی، فریال فوٹو : فائل

شادی ہوتے ہی باکسر عامر خان کو گھر داری کی فکر لگ گئی، ان کا کہنا ہے کہ جو میں نے چاہا حاصل کرلیا۔

اب اپنی نئی زندگی پر توجہ دوںگا، دوستوں کے ساتھ شائد پارٹیاں بھی نہ کرسکوں، دلہن فریال مخدوم کا کہنا ہے کہ جس سے محبت کی پوری زندگی کے لیے اسی کی ہوگئی ہوں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی امریکا میںایک ہفتے پر مشتمل شادی کی تقریبات جمعے کو اختتام پذیر ہوئیں مگر وہ پہلا مرحلہ تھا۔




ابھی بولٹن میں بھی پارٹی باقی ہے۔ عامر خان نے بڑے دھوم دھام سے شادی کی، اس موقع پر عام روایتوں کے ساتھ تقریب کو بالی ووڈ کا بھی خوب تڑکا لگایا گیا ، بعد ازاں ایک مشہور برطانوی میگزین کو انٹرویو میں عامر خان نے ازرائے مذاق کہا کہ میں ایک باکسر ہوں لہذا چاہتا تھا کہ رنگ میں پٹائی اور چہرہ بگڑنے سے پہلے ہی اپنا گھر بسا لوں، میں اپنی نوجوانی کی عمر سے کافی لطف اندوزہوا۔

ہر وہ کام کیا جو میں نے چاہا مگر اب یہ گھربسانے کا مناسب ترین وقت تھا، فریال میری ذمہ داری ہے اس لیے شائد دوستوں کے ہمراہ پارٹیاں نہ کرسکوں ، میں اب صرف گھرداری پر توجہ دوں گا۔ فریال مخدوم نے کہا کہ میں بہت زیادہ خوش ہوں کیونکہ میں نے جس سے محبت کی اب زندگی بھر اسی کے ساتھ رہوں گی، یہ میری زندگی کا نیا باب ہے۔
Load Next Story