لکی مروت میں 3 خواتین نے پڑوسی خاتون کے کان کاٹ دیئے

پولیس نے زخمی خاتون کی رپورٹ پر تینوں ملزم خواتین کو گرفتار کرلیا

پولیس نے زخمی خاتون کی رپورٹ پر تینوں ملزم خواتین کو گرفتار کرلیا (فوٹو : فائل)

خیبر پختون خوا کے ضلع لکی مروت میں 3 خواتین نے چھری سے پڑوسی خاتون کے کان کاٹ دیئے۔

پولیس کو درج کرائی گئی رپورٹ کے مطابق لکی مروت کے نواحی گاؤں بدنی خیل کے رہائشی مظفر خان کی 25 سالہ بیوی علاج کی غرض سے شہر کے اسپتال جانے کے لیے سڑک کنارے سواری کا انتظار کر رہی تھی۔


اس دوران پرانی رنجش پر حکیم خان کی بیوی اور 2 بیٹیوں نے اس پر حملہ کردیا اور چھری سے اس کے دونوں کان کاٹ دیئے، ملزم خواتین نے زخمی خاتون کی بالیاں اور موبائل فون بھی چھین لیا۔

واقعے کے بعد پولیس نے تینوں ملزم خواتین کو گرفتار کرلیا، ان کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والی چھری اور چھینا گیا موبائل بھی برآمد کرلیا گیا۔
Load Next Story