نوید عالم نے پی ایچ ایف کی انکوائری کمیٹی کے سامنے جواب جمع کروا دیا

انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ 27 ستمبر کو پی ایچ ایف حکام کے حوالے کرے گی

انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ 27 ستمبر کو پی ایچ ایف حکام کے حوالے کرے گی ۔ فوٹو : فائل

KARACHI:
پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سابق ڈائریکٹر ڈومیسٹک ڈویلپمنٹ اولمپیئن نوید عالم نے پی ایچ ایف کی انکوائری کمیٹی کے سامنے اپنا جواب جمع کروا دیا۔

ذرائع کے مطابق پی ایچ ایف کی انکوائری کمیٹی نے ڈیرھ گھنٹے تک نوید عالم سے پوچھ گچھ کی، نوید عالم نے کمیٹیوں کے تمام سوالوں کا جواب دینے کے ساتھ 3 صفحات پر مشتمل اپنا تحریری جواب بھی جمع کروایا، انکوائری کمیٹی اپنی رپورٹ 27 ستمبر کو پی ایچ ایف حکام کے حوالے کرے گی۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے انکوائری کمیٹی کے سربراہ ظاہر شاہ کا کہنا تھا کہ نوید عالم نے پیش ہو کر اچھی مثال قائم کی ہے، یقین دلاتا ہوں کہ کسی کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوگی۔


یہ بھی پڑھیں :نوید عالم کے پی ایچ ایف مخالف بیانات پر انکوائری کمیٹی قائم

ان کا کہنا تھا کہ سابق اولیمپئن نے کمیٹی کے تمام سوالات کا تفصیل کے ساتھ جواب دیا ہے تاہم ان کی طرف سے پیش کئے گئے 3 صفحات ابھی نہیں پڑھے، نوید عالم کے تحریری اور زبانی بیان اور پی ایچ ایف کے قانون کی روشنی میں اپنی بہترین فائنڈنگ دوں گا۔

یاد رہے کہ صدر پی ایچ ایف بریگیڈیئر خالد سجاد کھوکھر نے ایشن گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کی مایوس کن کارکردگی کے بعد نوید عالم کے بیانات کا سخت نوٹس لیا اور کے پی کے ہاکی ایسوسی ایشن کے صدر اور سینئر کانگریس ممبر پی ایچ ایف سید ظاہر شاہ، سیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن لیفٹیننٹ کرنل (ر) آصف ناز کھوکھر، ایم ڈی کوآرڈینیشن اینڈ ایڈمنسٹریشن پی ایچ ایف میجر (ر) جاوید ارشد خان اور آفس سیکرٹری راجہ غضنفر علی پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دی تھی۔
Load Next Story