تمام کمپنیوں کی لوڈ شیڈنگ 10 گھنٹے کرنے سے معذرت
چھوٹے شہروں اوردیہات میں 18 سے 20گھنٹے بندش، پانی کی شدید قلت
لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) سمیت تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے لوڈ شیڈنگ کم کرکے10 گھنٹے کرنے سے معذرت کر لی ہے۔
ڈسکوز کے مطابق نیشنل کنٹرول سسٹم سے سپلائی بڑھنے کی صورت میں ہی دورانیہ میں کمی ممکن ہے۔ دوسری جانب وزارت بجلی و پانی کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلہ پرتاحال عمل درآمد نہیں کیا جا سکا ۔ سپریم کورٹ نے ملک میں یکساں لوڈ شیڈنگ کا حکم دیا تھا،جس پر وزارت بجلی و پانی نے 10 گھنٹے کی یکساں لوڈ شیڈنگ کا اعلان کیا تھا۔تاہم منگل کوبھی بڑے شہروں میں10 جبکہ چھوٹے شہروں اوردیہات میں 18 سے 20گھنٹے کی بندش کے علاوہ پانی کی بھی شدید قلت رہی، صنعتی پہیہ جام اور کاروباری سرگرمیاں ٹھپ رہیں ۔
انرجی مینجمنٹ سیل کے مطابق منگل کو بجلی کی طلب 17640 میگا واٹ اور پیداوار 10390 میگا واٹ ہونے کے باعث 7250 میگا واٹ کمی رہی۔آئی این پی کے مطابق پشاور میں گرمی میں اضافے کے ساتھ غیراعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ پرمشتعل شہری باہرنکل آئے اورٹائرجلا کرسڑکیں ٹریفک کے لیے بند کردیں۔ طویل لوڈشیڈنگ سے بچوں کو بھی مشکلات کا سامنا ہے اور گرمی سے درجنوںمتاثرہ بچوں کومختلف اسپتالوں میںلایا جا رہا ہے۔دریں اثنا وزارت خزانہ نے پاور پلانٹس کوایندھن کی فراہمی کے لیے مزیدساڑھے 6 ارب روپے جاری کردیے۔ منگل کو وزارت پانی و بجلی کے ترجمان نے بتایاکہ مزید رقم کے اجرا سے بجلی کی پیداوار میں اضافے اور لوڈ شیڈنگ میں کمی کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔