پاکستانی اسپنرز کا توڑ آسٹریلیا نے بھارتی امداد طلب کرلی
3آفیشلز پلیئرزکوسلو وکٹ پرگرین شرٹس کا سامنا کرنے کے گُرسکھانے میں مصروف
کینگروز نے پاکستانی اسپنرز کے توڑ کیلیے بھارتی امداد طلب کرلی جب کہ بھارت کے تین آفیشلز آسٹریلوی کھلاڑیوں کو سلو وکٹ پر گرین شرٹس کا سامنا کرنے کے گُرسکھانے میں مصروف ہیں۔
آسٹریلوی ٹیم آئندہ ماہ پاکستان سے شیڈول 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے دبئی میں ہی تیاریوں میں مصروف ہے، اس نے حریف اسپنرز سے نمٹنے کے لیے ایک ساتھ تین بھارتیوں کی خدمات حاصل کرلی ہیں۔
سابق آل رائونڈر سری دھرن سری رام پہلے بھی بطور اسپن کنسلٹنٹ کینگروز کے ساتھ کام کرچکے ہیں، انھیں اب خاص طور پر پاکستان سے میچز کے لیے طلب کیا گیا ہے، وہ اپنے ساتھ 2 رسٹ اسپنر پردیپ ساہو اور کے کے جیاس کو بھی لائے ہیں۔
ساہو آئی پی ایل میں ایرون فنچ کے ساتھ کنگز الیون پنجاب میں کھیل چکے ہیں، جیاس اس سے قبل ایک برس پہلے آسٹریلیا کے ساتھ بھارتی ون ڈے ٹور کے موقع پر کام کرچکے ہیں۔ یہ تینوں نیٹس میں کینگروز کو پاکستانی اسپنرز سے نمٹنے کے گُر سکھانے میں مصروف ہیں۔
ٹیم میں واپس لوٹنے والے تجربہ کار فاسٹ بولر پیٹرسڈل نے کہاکہ ان بھارتیوں کی وجہ سے ٹیم کو سیریز کی تیاری میں کافی مدد مل رہی ہے، ہم خوش قسمت ہیں کہ اسپن بولنگ کوچ سری دھرن اپنے ساتھ بھارت سے 2 ساتھی ماہرین کو بھی لے آئے ہیں، وہ کافی تجربہ کار اور اپنے کھیل میں ماہر ہیں، نیٹ پریکٹس کے دوران وہ بہت زیادہ بولنگ کرتے ہیں جس سے ہمیں اسپن کیخلاف تیار ہونے کا بھرپور موقع مل رہا ہے۔
پیٹر سڈل نے مزید کہاکہ پاکستان کے پاس 2 اسٹار لیگ اسپنرز یاسر شاہ اور شاداب خان موجود ہیں، ان کا سامنا کرنے کے لیے ہمیں مکمل طور پر تیار ہونے کی ضرورت ہے۔