غلط فیصلوں سے پی آئی اے کا خسارہ 200 ارب ہوگیا سیکریٹری دفاع

ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ 2014ء تک مکمل ہو جائے گا‘8 نئے جہاز پی آئی اے اپنے وسائل سے خرید رہی ہے، سیکریٹری دفاع

ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ 2014ء تک مکمل ہو جائے گا‘8 نئے جہاز پی آئی اے اپنے وسائل سے خرید رہی ہے، سیکریٹری دفاع فوٹو: آئی این پی/فائل

چیئرمین پی آئی اے اور سیکریٹری دفاع لیفٹیننٹ جنرل (ر) آصف یاسین ملک نے کہا ہے کہ پی آئی اے کی ری اسٹرکچرنگ کا کام شروع کر دیا ہے۔


10سال بعد پی آئی اے کے فضائی بیڑے میں8 نئے جہاز شامل کر رہے ہیں۔ ماضی میں غلط فیصلوں اور سمجھوتوں کے باعث پی آئی اے کا خسارہ200 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ ایوان تجارت و صنعت ملتان کے اراکین سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ حکومت نے صاف کہہ دیا ہے کہ ہم سے پیسے نہ لیں بلکہ پی آئی اے کو خود پائوں پر کھڑا کریں۔ ملتان انٹرنیشنل ایئر پورٹ 2014ء کی پہلی سہ ماہی تک مکمل ہو جائے گا'8 نئے جہاز پی آئی اے اپنے وسائل سے خرید رہی ہے، عہدہ سنبھالے چندماہ ہوئے ہیں مگر اس عرصہ میں سرمایہ کاروں اور لوگوں کا اعتماد پی آئی اے پر بحال کروایا۔

Recommended Stories

Load Next Story