تحریک انصاف نے متحدہ کا ہرجانے کانوٹس مسترد کردیا

حامدخان نے اپنے جواب میںمتحدہ کے نوٹس کوہتک عزت آرڈینینس کے حوالے سے بلاجوازاورغیرقانونی قراردیا ہے۔

حامدخان نے اپنے جواب میںمتحدہ کے نوٹس کوہتک عزت آرڈینینس کے حوالے سے بلاجوازاورغیرقانونی قراردیا ہے۔ فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف نے متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے ہرجانے کے نوٹس کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے مسترد کر دیا۔


تحریک انصاف کے سینئر رہنماحامدخان ایڈووکیٹ نے ایم کیو ایم کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم کی جانب سے بجھوائے گئے نوٹس کاجوابی مراسلہ ارسال کردیاہے ۔ حامدخان نے اپنے جواب میںمتحدہ کے نوٹس کوہتک عزت آرڈینینس کے حوالے سے بلاجوازاورغیرقانونی قراردیا ہے۔ مذکورہ قانون کا حوالہ دیتے ہوئے حامد خان نے تحریر کیاکہ مذکورہ نوٹس نہ توواضح ہدایات کے بعد جاری کیا گیاہے اور نہ ہی متحدہ کے وکیل کی جانب سے پیش کی گئیں معروضات پران کا اطلاق ہوتا ہے۔حامد خان کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان الطاف حسین کے خلاف اپنے خیالات کے اظہارمیں نہ صرف حق بجانب تھے بلکہ متحدہ کے قائدکی اشتعال انگیز تقاریرکوہی اپنی جماعت کی رہنما کی شہادت کی وجہ سمجھتے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story