چترال میں گاڑی نہرمیں گرنے سے 6 چینی انجینئرز سمیت 8 افراد زخمی
چینی انجینئرز كی سیكیورٹی پر مامور پولیس كے جوانوں نے انہیں گاڑی سے نكال كر اسپتال منتقل کیا
چترال میں گاڑی نہر میں گرنے کے نتیجے میں 6 چینی انجینئرز سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے۔
چترال پولیس كے مطابق لاوی ہائیڈرو پاور پراجیكٹ پر كام كرنے والے چینی انجینئرز كی گاڑی شیشكوہ سے دروش آتے ہوئے استروم كے مقام پر حادثے كا شكار ہوكر نہر میں جاگری جس میں سوار 6 چینی انجینئرز سمیت 8 زخمی ہوگئے۔
چینی انجینئرز كی سیكیورٹی پر مامور پولیس كے جوانوں نے بر وقت کارروائی كرتے ہوئے زخمیوں كو گاڑی سے نكال كر قریبی اسپتال منتقل كیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔