تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑ دی
تحریک انصاف میں مافیا گھس آئی ہے اور اس میں نظریاتی لوگوں کی کوئی جگہ نہیں رہی، فوزیہ قصوری
تحریک انصاف خواتین ونگ کی صدر فوزیہ قصوری نے پارٹی چھوڑنے کا باضابطہ اعلان کردیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فوزیہ قصوری کا کہنا تھا کہ کہ انہوں نے تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے وژن کو دیکھتے ہوئے پارٹی کو 17 سال دیئے اس دوران انہوں نے کئی قربانیاں دیں اور تمام مشکلات کے باوجود کسی بھی موڑ پر پارٹی سے بے وفائی نہیں کی ، لیکن اب پارٹی میں مافیا گھس آئی ہے اور اس میں نظریاتی لوگوں کی کوئی جگہ نہیں رہی، اس لئے اب وہ پارٹی چھوڑ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ فوزیہ قصوری کو خواتین کی مخصوص نشستوں پر پارٹی ٹکٹ کی تقسیم پر شدید تحفظات تھے اور اس سلسلے میں انہوں نے پارٹی قیادت سے بات بھی کی لیکن ان کے تحفظات پر کوئی جواب نہیں دیا گیا،میڈیا میں خبریں نشر ہونے پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں نے انہیں منانے کی کوشش کی تاہم وہ فوزیہ قصوری کے تحفطات دور نہ کراسکے۔