نومنتخب وزیراعظم نوازشریف سےآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی ملاقات

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے نو منتخب وزیر اعظم نوازشریف کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

جنرل اشفاق پرویزکیانی نے دو ہفتے قبل بھی لاہور ميں مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے ملاقات کی تھی۔ فوٹو: فائل

نومنتخب وزیراعظم نوازشریف سےآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


وزیر اعظم آفس اسلام آباد میں وزیراعظم نوازشریف سےآرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کے درمیان ملاقات کے دوران ملک کی داخلی صورت حال اور دیگر پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر آرمی چیف نے نو منتخب وزیر اعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی۔

واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی وزیر اعظم کی حیثیت سے نواز شریف سے یہ پہلی ملاقات تھی، دو ہفتے قبل بھی جنرل اشفاق پرویزکیانی ماڈل ٹاؤن میں شہبازشریف کی رہائش گاہ پر مسلم لیگ(ن)کے صدر نواز شریف سے ملاقات کرچکے تھے۔
Load Next Story