سیہون کے قریب ٹرین کوحادثہ 8 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں
ٹریک کی بحالی میں 10 سے 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں، ریلوے حکام
کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق کراچی سے پشاورجانے والی خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹڑی سے اترگئیں۔ حادثے میں دومسافرزخمی جب کہ 13 بوگیاں متاثرہوئیں۔ حادثے کے باعث پشاورسے کراچی جانے والی ایک اورٹرین کوسیہون کے قریب آمری ریلوے اسٹیشن پرروک دیا گیا ہے۔
ریلوے حکام کے مطابق ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام جاری ہے۔ کوٹری سے ریلیف انجن و عملہ متاثرہ مقام پر پہنچا دیا گیا ہے جب کہ ٹریک کی بحالی میں 10 سے 12 گھنٹے لگ سکتے ہیں۔