پاکستان بھارتی پنجاب میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث ہے بھارت کی ہرزہ سرائی
پاکستانی ایجنسیاں علیحدگی پسندوں کودہشتگردی کی کارروائیوں کیلئے اکساتی اورانہیں تربیت فراہم کرتی ہیں،بھارتی وزیرداخلہ
بھارتی وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کی خفیہ ایجنسیاں بھارتی پنجاب میں دہشت گردی کی کارروائیوں میں مدد دے رہی ہیں۔
بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے کہا کہ پاکستانی کی خفیاں ایجنسیاں پنجاب میں علیحدگی پسند تنطیموں کے رہنماؤں کو دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے اکساتی اور انہیں تربیت بھی فراہم کرتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب میں گزشتہ کچھ دنوں میں علیحدگی پسند سکھوں کی جانب سے کئے جانے والے حملوں میں تیزی آئی ہے اور سکھ نوجوانوں کو پاکستان میں دہشت گردی کی تربیت دی جا رہی ہے۔
وزیر داخلہ سشیل کمار شندے نے پاکستان کے خلاف مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں بھاری تعداد میں اسلحہ اور دھماکا خیز مواد بھی پاکستانی سرحد سے منتقل کیا جاتا ہے اور امریکا اور یورپ سے بھی سکھوں کو پاکستان میں دہشت گردی کی تربیت لینے کے لئے بھیجا جاتا ہے۔