آپریشن میں ایک اہلکار شہید کوئی دہشتگرد زندہ نہ پکڑا جاسکا۔ نوید قمر

سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشتگردوں کو چیلنج کرتے ہوئے مقابلہ کیا...

سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشتگردوں کو چیلنج کرتے ہوئے مقابلہ کیا اور ہم اس مشکل گھڑی سے نکل آئے۔ نوید قمر۔ فوٹو فائل

لاہور:
پی اے ایف پیس پر دہشتگردوں کے کئی گھنٹوں کے حملوں کے بعد وزیر دفاع نوید قمر نے کہا ہے کہ ایک اہلکار شہید اور ایک جہاز کو نقصان پہنچنے کے علاوہ کوئی نقصان نہیں ہوا۔

کامرہ منہاس ایئربیس پر دہشت گردوں کےحملےمیں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اورایک ایئرکموڈور زخمی ہوگئے ۔ کمانڈوز نے آپریشن کر کے تمام آٹھوں حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا ہے۔ حملہ بدھ اورجمعرات کی درمیان شب ڈھائی بجے کے قریب کیا گیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نوید قمر کا کہنا ہے کہ ہمارے ائیرفورس کی سیکیورٹی الرٹ تھی اس پورے واقعے میں ان لوگوں کو مختلف طریقوں سے چیلینج کیا گیا، جس میں ہمارا ایک سپاہی سیکیورٹی ٹاور سے لڑتے ہوئے شہید ہوگیا۔

اس حملے میں کاروائی کے دوران آگے بڑھتے ہوئے ہم نے ایک ایک دہشتگرد کو ہلکا کردیا۔


انھوں نے بتایا کہ دہشتگروں کے پاس بھاری مقدار میں اسلحہ موجود تھا اور دہشتگردوں نے خودکش جیکٹس بھی پہن رکھی تھیں۔

دہشتگرد مرنے یا مارنے کے ارادے سے آئے تھے۔ اس کے باوجود فورسز نے بہت کم نقصان کے ساتھ دہشتگردوں سے مقابلہ کیا۔ دہشتگردوں کو کوئی کامیابی نہیں ہوئی ایک جہاز کو نقصان پہنچانے اور ایک سپاہی کو شہید کرنے کرنے کے علاوہ وہ بیس کو مزید کوئی نقصان نہیں پہنچا سکے۔

نوید قمر نے مزید کہا کہ ایک حد تک آپ اپنے آپکو کسی بھی حملے سے بچاسکتے ہیں۔ یہ ائیربیس شہری آبادی کے ساتھ جڑا ہوا ہے جس کی وجہ سے ہر وقت ہی خطرہ رہتا ہے کہ وہاں سے کوئی حملہ ہوسکتا ہے۔ ہم کوشش کررہے ہیں کہ سیکیورٹی کی صورتحال کو بہتر بنایا جاسکے۔

تحریک طالبان کی دھکیوں کے بعد کسی سیکیورٹی پیش رفت کے سوال کا جواب دیتے ہوئے قمر نے کہا کہ سب نے وہ کیا جو وہ کرسکتے تھے اور اپنا کام نبھایا۔ سیکیورٹی فورسز نے تمام دہشتگردوں کو چیلنج کرتے ہوئے مقابلہ کیا اور ہم اس مشکل گھڑی سے نکل آئے۔

Recommended Stories

Load Next Story