نیب نے اسحاق ڈار کی جائیداد نیلام کرنے کیلئے درخواست دائر کردی

ڈسٹرکٹ افسر ریونیو کواسحاق ڈار کی جائیداد وں کا کنٹرول لینے کا حکم جاری کیا جائے، درخواست کا متن

اسحاق ڈار کو نیب اورعدالت مفرور قرار دے چکی ہے، درخواست کا متن۔ فوٹو: فائل

نیب نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے درخواست دائر کی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نیشنل احتساب بیورو (نیب) نے سابق وزیرِخزانہ اسحاق ڈار کی جائیداد کی نیلامی کے لئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی ہے۔ نیب کی جانب سے اسپیشل پراسیکیوٹر عمران شفیق نے درخواست دائرکی جس میں مؤقف پیش کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار نیب کو مطلوب ہیں، نیب اور عدالت اسحاق ڈار کو مفرور قرار دے چکی ہے۔


اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈار کی ملک میں جائیدادیں ضبط، بیرون ملک اثاثوں کا سراغ لگایا جارہا ہے

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ اسحاق ڈارکی پاکستان میں تمام جائیدادوں کو فروخت کرنے کی اجازت دی جائے، ڈسٹرکٹ افسر ریونیو کو اسحاق ڈار کی جائیدادوں کا کنٹرول لینے کا حکم جاری کیا جائے اور ڈی او آرز جائیدادوں کو تحویل میں لے کر کرایہ سرکاری خزانے میں جمع کرائیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: اسحاق ڈار اشتہاری قرار
Load Next Story