او آئی سی نے شام كی ركنيت معطل كردی

امريكہ نے او آئی سی كے اس اقدام كا خير مقدم كيا ہے۔

امريكہ نے او آئی سی كے اس اقدام كا خير مقدم كيا ہے۔ فوٹو رائٹرز

KARACHI:
مسلم ممالک كی تنظيم او آئی سی نے شام كی ركنيت معطل كر دی ، يہ فيصلہ سعودی عرب كے شہر مكہ ميں او آئی سی كے ہنگامی اجلاس ميں جمعرات كو علی الصبح كيا گيا ۔

فرانسيسی خبر رساں ادارے كے مطابق اجلاس كے اختتام پر ايک اعلاميہ جاری كيا گيا ہے، جس كے مطابق شركاء شام ميں پرتشدد كارروائيوں كو فوری طور پر روكے جانے كی ضرورت اور او آئی سی ميں شام كی ركنيت معطل كرنے پر متفق ہيں ۔


امريكہ نے او آئی سی كے اس اقدام كا خير مقدم كيا ہے۔

يہ اجلاس منگل كو شروع ہوا تھا اور اس ميں شام كی ركنيت معطل كرنے كی تجويز پر غور كيا جا رہا تھا۔ ايران اس تجويز كا سخت مخالف تھا۔

اجلاس كی صدارت سعودی فرمانروا شاہ عبداللہ كر رہے تھے جبكہ ايران كے صدر احمدی نژاد بھی اس ميں شريک تھے۔
Load Next Story