فیس بک پر بلیک میل کرنے والی پشتو گلوکارہ گرفتار

ملزمہ جعلی فیس بک پیج بنا کر اس پر لڑکیوں کی تصویریں شیئر کرتی تھی

ایف آئی اے نے گلوکارہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا (فوٹو: فائل)

ISLAMABAD:
ایف آئی اے نے لڑکی کو بلیک میل کرنے والی پشتو گلوکارہ و ڈانسر منیبہ شاہ کو گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے پشاور میں کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بلیک میل کرنے والی پشتو گلوکارہ اور ڈانسر منیبہ شاہ کو گرفتار کرلیا۔


ایف آئی اے کے مطابق پشتو گلوکارہ منیبہ شاہ کے خلاف شکایات پر کارروائی کی گئی، ملزمہ نے فیس بک پر جعلی پیج بنایا ہوا تھا جس سے وہ لڑکیوں کی تصویریں شیئر کرتی تھی۔ گلوکارہ نے ایک لڑکی کی تصاویر جعلی فیس بک اکاؤنٹ بناکر اپ لوڈ کیں، یہ اکاؤنٹ منیبہ شاہ نے بنایا تھا۔

ایف آئی اے کے مطابق گلوکارہ کو ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا اور ان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے۔
Load Next Story