آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی کی خودکشی کرنے کی کوشش

15 سالہ پیرس جیکسن نے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لی اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

15 سالہ پیرس جیکسن نے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لی اور انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔

آنجہانی گلوکار مائیکل جیکسن کی بیٹی نے خودکشی کی کوشش کی جس کے بعد انہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔


امریکی میڈیا کے مطابق 15 سالہ پیرس جیکسن نے اپنے ہاتھ کی نس کاٹ لی جس کے بعد انہیں زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے، پیرس جیکسن نے اپنی جان لینے کی کوشش سے قبل سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہا کہ ان کی مشکلات ان کا پیچھا نہیں چھوڑیں گی۔

پیرس جیکسن کے اہلخانہ کے قریبی زرائع نے امریکی ٹی وی سے بات کرتے ہوئے پیرس جیکسن کی بیماری کی تصدیق کی تاہم یہ نہیں بتایا کہ آیا پیرس جیکسن نے خودکشی کی کوشش کی یا نہیں، ذرائع کا کہنا تھا کہ پیرس جلد صحتیاب ہوں جائیں گی۔

Recommended Stories

Load Next Story