مبینہ انتخابی دھاندلی وزیراعظم نے پرویز خٹک کو خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا 

حکومت اور اپوزیشن کے 12،12 اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے

حکومت اور اپوزیشن کے 12،12 اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔ فوٹو :فائل

وزیراعظم عمران خان نے وزیر دفاع پرویز خٹک کو انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کا سربراہ مقرر کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کی خصوصی کمیٹی کے لیے وزیر دفاع پرویز خٹک کے نام کی منظوری دیدی ہے، کمیٹی میں اراکین قومی اسمبلی اور سنیٹرز شامل ہوں گے جب کہ حکومت اور اپوزیشن کے 12،12 اراکین کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔


اس خبر کو بھی پڑھیں : مبینہ انتخابی دھاندلی؛ اپوزیشن نے تحقیقاتی کمیٹی کے لئے نام دے دیئے

حکومت اور اپوزیشن نے اپنے اپنے ممبران کے نام اسپیکر کو بھجوادیے ہیں، اسپیکر ایوان میں کمیٹی کا باضابطہ اعلان کریں گے اور نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے بعد کمیٹی کام شروع کرے گی، کمیٹی اپنے پہلے اجلاس میں ٹی او آرز طے کرے گی۔
Load Next Story