چیف جسٹس کا نیب کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہار چیئرمین نیب طلب

نیب کوعدالت نے بہت سپورٹ کیا ہے لیکن سوائے آنے جانے کے نیب کرہی کیا رہا ہے؟ چیف جسٹس

نیب کا ڈھانچہ تبدیل کرنا ہوگا، چیف جسٹس فوٹو: فائل

چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے نیب کی کارکردگی پرعدم اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے چیئرمین نیب کوطلب کرلیا۔


چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثارکی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 3 رکنی بنچ نے پٹرولیم قیمتوں پر عائد ٹیکسزکیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت سپریم کورٹ نے نیب کی کارکردگی پربھی سوالات اٹھا دیئے اورچیئرمین نیب کوچیمبرمیں طلب کرلیا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نیب کوعدالت نے بہت سپورٹ کیا ہے، نیب سوائے آنے جانے کے کرہی کیا رہا ہے؟، نیب کوئی ایک کیس بتائے جومنطقی انجام تک پہنچایا ہو، فواد حسن فواد اور احد چیمہ کی گرفتاری سے کیا نتیجہ نکلا؟ قوم کوعلم ہونا چاہیے خلاف ضابطہ تقرری کرنے والوں کے ساتھ کیا ہوا؟ نیب سے صرف تحقیقات کرنے اورریفرنس دائرکرنے کی خبرآتی ہے، کیا نیب کا گند اب عدالت کو صاف کرنا ہے؟ نیب سے نتائج درکارہیں، نیب کا ڈھانچہ تبدیل کرنا ہوگا۔
Load Next Story