پی سی بی کا پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کرانے کا فیصلہ
ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے معاملات کے حل کے لئے 4 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے انتخابات کرانے کا فیصلہ کرتے ہوئے 4 رکنی کمیٹی کا نوٹفکیشن جاری کردیا ہے۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق پی سی بی اور پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے دو دھڑوں میں معاملات طے پا گئے ہیں اور پی سی بی نے ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے معاملات کے حل کے لئے 4 رکنی کمیٹی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
گزشتہ روز ڈیف کرکٹ سے وابستہ ملک بھر سے جمع افراد نے لاہور میں مظاہرہ کیا، موجودہ ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن حکام پر الزامات عائد کرتے ہوئے نئے انتخابات کا مطالبہ کیا تھا۔ جس پراسپورٹس بورڈ کی معاونت سے پی سی بی نے ایک کمیٹی بنانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ کمیٹی میں سلمان ظہیر، اشتیاق احمد ، اشتیاق احمد، ظفر محبوب علی اور عبد السلام شامل ہیں۔
کمیٹی پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کا نیا آئین تشکیل دے گی اور نئے آئین کی تشکیل کے بعد پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے نئے سرے سے انتخابات ہوں گے۔ نئے آئین کی تشکیل تک پی سی بی پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کو کسی ایونٹ کے لئے کوئی اسپیشل گرانٹ جاری نہیں کرے گا، اور پاکستان ڈیف کرکٹ ایسوسی ایشن کے موجودہ عہدیداران صرف روزمرہ کے امور ادا انجام دیں گے۔