بلدیہ ٹائون 201واٹر کنکشنز منقطع48 غیر قانونی ہائیڈرنٹس مسمار
پانی کھینچ کر ٹینکرز کے ذریعے فروخت کیا جا رہاتھا،مافیا کیخلاف کارروائی جاری
منیجنگ ڈائریکٹرکراچی واٹراینڈسیوریج بورڈ مصباح الدین فرید کی ہدایت پر واٹر بورڈ کے عملے نے بلدیہ ٹاؤن میں غیر قانونی واٹر ہائیڈرنٹس کے خلاف بدھ کے روز بھی آپریشن جاری رکھا اور 33 انچ قطر کی بلک فراہمی آب کی لائن اور دوسری لائنوں سے لگائے گئے غیر قانونی201 واٹر کنکشنزکاٹ کر48 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کو بھی مسمار کردیا۔
یہ غیر قانونی ہائیڈرنٹس چوری سے لگائے گئے کنکشنز کے ذریعے سارا پانی کھینچ کر ٹینکرز کے ذریعے فروخت کررہے تھے، جس کی وجہ سے بلدیہ ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں پانی کی شدیدقلت پیدا ہورہی تھی، ایم ڈی واٹر بورڈ نے ان کے خلاف آپریشن کی ہدایت کی تھی، یہ آپریشن مسلسل جاری ہے اور ان علاقوں کے48 غیر قانونی ہائیڈرنٹس کا مکمل خاتمہ مقامی پولیس و انتظامیہ کی مدد سے کردیا گیا جبکہ 3 سے 8 انچ قطر کے201 غیر قانونی واٹرکنکشنز منقطع کردیے گئے، جاری آپریشن کے دوران معلوم ہوا کہ ان علاقوں میں مزید ہائیڈرنٹس موجود ہیں، ہائیڈرنٹس مافیا کی موٹریں اور دوسرا سامان بھی ضبط کرلیا گیا ہے اور تعمیرات کو بھاری مشینری کے ذریعہ گرادیا گیا ہے، چیف انجینئرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ان کی ایف آئی آر بھی درج کرائیں تاکہ ان غیر قانونی دہندہ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جاسکے۔