قندیل بلوچ کے والدین نے اپنے قاتل بیٹے کو معاف کردیا
مقتولہ قندیل کے والدین نے معافی سے متعلق بیان حلفی عدالت میں جمع کرادیا
معروف ماڈل قندیل بلوچ کے والدین نے بیٹی کے قاتل بیٹے کو معاف کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سوشل میڈیا پر متنازع ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کرنے والی ماڈل قندیل بلوچ کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اور مقتولہ کے سگے بھائی وسیم کو والدین نے معاف کردیا ہے۔ قندیل کے والدین نے عدالت میں اپنا بیان حلفی بھی جمع کرادیا ہے۔
قندیل بلوچ 16 جولائی 2016 کی صبح مظفر گڑھ میں اس کے کمرے میں مردہ حالت میں پائی گئی تھی۔ قتل کا مقدمہ قندیل کے والد عظیم کی مدعیت میں تھانہ مظفر آباد میں درج کیا گیا تھا۔ دوران تفتیش معلوم ہوا کہ قتل میں اس کا اپنا بھائی وسیم ملوث ہے۔ جس نے اپنے کزن حق نواز کے ساتھ مل کر قندیل کا غیرت کے نام پر قتل کیا تھا۔