کوئٹہ میں پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی کارروائی 5 افراد ہلاک 16 اہلکار زخمی

مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا گیا، ڈی آئی جی پولیس احمد مبین

پولیس اورسیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشت گردوں نے فورسز پر فائرنگ اوردستی بموں سے حملہ شروع کردیا، فوٹو: آئی این پی

سکیورٹی فورسز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران فائرنگ کے نتیجے میں دہشت گردوں سمیت 5 افراد ہلاک اور 16 اہلکار زخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی فورسز اور پولیس نے خفیہ اطلاع پر خروٹ آباد کے علاقے کلی شاہ برات میں ایک مکان پر چھاپہ مارا تو مکان میں موجود مسلح افراد نے اہلکاروں پر فائرنگ اور دستی بموں سے حملہ شروع کردیا، فورسز اور مسلح افراد کے درمیان 4 گھنٹے تک مقابلہ جاری رہا جس کے نتیجے میں مکان میں موجود 5 افراد ہلاک جبکہ مسلح افراد کی فائرنگ سے پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے 16 اہلکار بھی زخمی ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں خاتون اور بچہ بھی شامل ہے، پولیس نے لاشیں تحویل میں لے کرپوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کردیں۔


ڈی آئی جی پولیس احمد مبین کے مطابق مقابلے کے بعد پولیس نے مکان سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے۔

 

Recommended Stories

Load Next Story