ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرآئے45 افسران کی تقرری غیر قانونی قرار

ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے یہ افسران گریڈ 17 سے گریڈ 20 کے حامل ہیں۔

ایف آئی اے کے ملازمین نے ڈیپوٹیشن پر آنے والے اہلکاروں کے خلاف درخواست دائر کی تھی، فوٹو فائل

اسلام آباد ہائی کورٹ نے وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرآئے45 افسران کی تقرری غیر قانونی قرار دے دی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر شتمل سنگل بنچ نے درخواست کی سماعت کے بعد ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پرآئے 45افسران کی تقرری غیر قانونی اور فوریہ طور پر کالعدم قرار دے دی۔


واضح رہے کہ ایف آئی اے میں ڈیپوٹیشن پر آنے والے یہ افسران گریڈ 17 سے گریڈ 20 کے حامل ہیں ان کی تعیناتی کے خلاف ایف آئی اے کے ہی اہلکاروں نے درخواست دائر کی تھی۔


Load Next Story