امریکی محکمہ خزانہ نے پاکستان میں القاعدہ کے رکن پر پابندی عائد کردی

عبدالحامد المصلی کو حمزہ الدرناوی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کا تعلق لیبیا سے ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ عبدالحامد المصلی الیکٹرانک ڈیوائسز اور بم بنانے کا ماہر ہے۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

امریکی محکمہ خزانہ نے پاکستان میں موجود القاعدہ کے رکن عبد الحامد المصلی پر پابندی لگانے کا اعلان کیا ہے۔


امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عبدالحامد المصلی الیکٹرانک ڈیوائسز اور بم بنانے کا ماہر ہے اور پاکستان سے دھماکا خیز مواد افغانستان میں دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے سپلائی بھی کرتا ہے، عبدالحامد المصلی کو حمزہ الدرناوی کے نام سے بھی جانا جاتا ہے اور اس کا تعلق لیبیا سے ہے۔

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان کے مطابق عبدالحامد المصلی وزیرستان میں ایک ورکشاپ چلاتا ہے جہاں وہ القاعدہ سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں کو بم بنانے کی تکنیک سکھاتا ہے۔ امریکی حکام نے عبدالحامد المصلی سے کسی بھی قسم کے لین دین یا تجارتی معاہدے پر پابندی عائد کردی ہے۔

Recommended Stories

Load Next Story