نوجوان لڑکی کے قتل کا الزام مقتولہ کے2بھائی گرفتار

گلا گھونٹ کر مارا گیا، پولیس، قبر کشائی کی اجازت کیلیے عدالت میں درخواست دائر

ایس ایچ او پھلیلی واحد بخش لغاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ ریما کے مبینہ قتل کی ایف آئی آر اس کے بھائی زبیر احمد کی فریاد پر درج اور دو ملزمان کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے۔ فوٹو: فائل

پھلیلی تھانے کے تالاب نمبر 3 ڈنل شاہ کے پڑ کے قریب 20 سالہ لڑکی ریما کو مبینہ طور پرگلاگھونٹ کر قتل کے الزام میں پولیس نے متوفیہ کے 2 بھائیوں شعیب قریشی اور عامر قریشی کو گرفتارکر کے تفتیش شروع کردی ہے۔

ایس ایچ او پھلیلی واحد بخش لغاری نے ایکسپریس کو بتایا کہ ریما کے مبینہ قتل کی ایف آئی آر اس کے بھائی زبیر احمد کی فریاد پر درج اور دو ملزمان کو بھی گرفتارکر لیا گیا ہے۔




جبکہ لڑکی کے پوسٹ مارٹم کے لیے قبر کشائی کی اجازت کے لیے سیشن جج حیدرآباد حسن فیروز کو درخواست بھی دی ہے۔ جس پر پولیس کو آج (جمعہ) طلب کیا گیا ہے۔
Load Next Story