اعلیٰ سطح کا سعودی وفد پاکستان پہنچ گیا اہم معاہدوں پر دستخط متوقع
سعودی وزیرخارجہ آج پہنچیں گے، وفد6 روزقیام کریگا، ایل این جی میں پارٹنرشپ، بھاشا ڈیم میںسرمایہ کاری کی دعوت دی جائیگی
پاکستان اورسعودی عرب کے تعلقات کو فروغ دینے کے لیے سعودی عرب کا اعلیٰ سطح کا وفد اتوارکو اسلام آباد پہنچ گیا۔
پاکستان پہنچنے والے وفد میں مہمان وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر شامل نہیں، وہ (آج) پیرکواسلام آباد پہنچیں گے، سعودی وفد پاکستان میں 6 روزقیام کریگا جس کے دوران کئی اہم معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کو ایل این جی میں شراکت داری، داسواور دیامر بھاشا ڈیم میں سرمایہ کاری کی دعوت دی جائے گی۔ پاکستان کیلیے گرانٹ کا معاملہ اور ادھار تیل سپلائی پر بھی سعودی وفد سے بات ہوگی۔ دونوں ممالک کے درمیان گوادر میں آئل ریفائنری کے قیام اور پاکستان کو تاخیری ادائیگیوں پر پٹرولیم مصنوعات کی فراہمی سمیت 5 اہم ایم او یوز پر دستخط متوقع ہیں۔
ذرائع کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے بلوچستان کے ریکوڈک منصوبے میں سونے اور تانبے کی تلاش میں سرمایہ کاری اور پاکستان کو فاسفیٹک کھادکی فراہمی کے ایم او یوز پر دستخط کا بھی امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق سعودی وفد اپنے دورہ پاکستان کے دوران گوادر پورٹ اور ریکوڈک منصوبے کا دورہ بھی کریگا۔