پیپلز پارٹی کا پنجاب میں سینیٹ کے ضمنی الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ
ووٹ دینے کا اعلان پارلیمانی پارٹی مرکزی قیادت کی ہدایت پرالیکشن سے قبل کریگی۔
پیپلز پارٹی نے سینیٹ کے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلز پارٹی نے پنجاب میں 3اکتوبر کو سینیٹ کے ضمنی انتخاب کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ن لیگ اور تحریک انصاف دونوں جماعتیں ووٹ کیلئے پیپلز پارٹی سے رابطے کر رہی ہیں۔ یہ سیٹ پی ٹی آئی کی چودھری سرور کے مستعفی ہونے کی وجہ سے خالی ہوئی ہے۔
پیپلز پارٹی پنجاب کے پارلیمانی لیڈر سید حسن مرتضیٰ کے مطابق پیپلز پارٹی سینٹ الیکش میں ووٹ ڈالے گی۔ کسی کی حمایت کا فیصلہ مشاورت کے بعد کرینگے۔ سینٹ الیکشن میں ن لیگ کے خواجہ احمد حسان اور پی ٹی آئی کے شہزاد وسیم امیدوار ہیں۔